ایران و مصر ، مشترکہ تعاون پر زور
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے علاقے کے بحرانوں کی شدت کم کرنے اورعلاقائی استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں باہمی اور کثیرالجہتی سطح پر صلاح و مشورہ جاری رکھنے، خطے اور بین الاقوامی فورمز میں تعاون بڑھانے، اور بحرانوں کی شدت کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران و مصر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی حالات بالخصوص غزہ کی صورت حال پر تبادلہ کیا سید عباس عراقچی اور عبدالعاطی نے غزہ میں انسانی بحران پر خاص توجہ دی جو اسرائیلی محاصرہ اور حملوں کی شدت کے منصوبوں کی وجہ سے سنگین ہے۔
عراقچی اور عبدالعاطی نے زور دیا کہ اسلامی حکومتوں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا چاہیے تاکہ نسل کشی رک سکے اور انسانی امداد علاقے میں داخل ہو سکے۔