صدر پزشکیان تہران سے چین روانہ
Aug ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
صدر پزشکیان شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگئے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان چین کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ دورہ چین کے صدر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے جس میں صدر پزشکیان شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے جشن میں شرکت بھی شامل ہے۔
ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمدرضا عارف، رہبر معظم کے دفتر کے معاون برائے بین الاقوامی امور حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی اور متعدد دیگر حکومتی عہدیداران نے صدر پزشکیان کو رخصت کیا۔
صدر پزشکیان اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم اور شنگھائی پلس کے اجلاسوں میں خطاب کریں گے، اور چین، روس اور دیگر شریک ممالک کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔