Aug ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ملٹی پولرزم اور علاقائی تعاون میں فروغ کا اہم موقع: ڈاکٹر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے چین کی جانب روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ملٹی پولرزم اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم اور مناسب موقع ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر پزشکیان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی 2/5 ارب کی آبادی اور ان ممالک کی معیشت سے جو دنیا کے 4 فیصد حصے پر مشتمل ہے علاقائی معیشت اور تعاون کو بہت زیادہ فروغ مل سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملٹی پولرزم کو ان اجلاس کے ذریعے تقویت پہنچائی جائے گی اور امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی یکطرفہ اور تسلط پسندی پر مبنی پالیسیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اجلاس کے دوران رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ بھی دیا جائے گا۔

صدر پزشکیان نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران دوطرفہ تعاون کو بھی بڑھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر چین کے صدر اور اس تنظیم کے رکن دیگر ممالک کے سربراہوں سے بھی دوطرفہ بات چیت ہوگی جو علاقے کے عوام کی سلامتی اور سکون کے لیے بہت زیادہ اہم اور مفید ہے۔

ٹیگس