Sep ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • تہران اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کا با قاعدہ آغاز

ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان مسافر پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تہران سے جانے والے ایران ايئر ٹور کے ایک مسافر طیارے کے اسلام آباد ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کے ساتھ ہی تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پرواز کا آغازہو گیا ہےایئر ٹور کی ایک ایئر بس تین سو نے منگل کی صبح پانچ بجکر ترپن منٹ پر اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران ایئر ٹور کے اس مسافر طیارے کا واٹر سیلوٹ کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ اور مسافر طیارے کے عملے کے استقبال کی تقریب ایئر پورٹ کے پروٹوکول ہال میں منعقد ہوئی۔ تہران اسلام آباد براہ راست مسافر پرواز کے آغاز کے ساتھ ہی ایران اور پاکستان کے درمیان مسافر پروازوں کی تعداد ہفتے میں چار ہو گئی ہے۔ 

ٹیگس