وزير خارجہ: ایران سفارت کاری کو بین الاقوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ سمجھتا ہے
Sep ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کو بین الاقوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ سمجھتا ہے ۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونک ملاقات میں سلامتی کونسل میں یورپی ممالک کی طرف سے نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کو کسی بھی سیاسی اور قانونی اہمیت سے عاری قرار دیااور کہا کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے صرف کشیدگی اور بحران میں اضافہ ہوگا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر امور سمیت دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور دوطرفہ روابط اور مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔