Sep ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ای سی او نے ایران کے کردار کو اہم قرار دیا

اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے سکریٹری جنرل نے ایران - ایکو اجلاس میں کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران، ایران نے ایکو سے وابستہ اداروں کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان اہم اداروں کی میزبانی کی ہے کہ جنہوں نے تنظیم کی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے سکریٹری جنرل اسد مجید خان نے دوسرے ایران -

ایکو اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں ایرانی صدر کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ایران نے ایکو سے منسلک اداروں کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اہم اداروں کی میزبانی کی ہے جنہوں نے تنظیم کی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ایران کی جغرافیائی پوزیشن نے ایران کو خطے میں تجارت اور تبادلے کا قدرتی مرکز بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ، رکن ممالک میں پانچ سو اسّی ملین سے زیادہ افراد کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی مشترکات کے ساتھ، ایران اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یادرہے اقتصادی تعاون تنظیم ایکو انیس سو چونسٹھ میں ایران، ترکی اور پاکستان کی مشارکت سے علاقائی تعاون کی ترقی کی تنظیم کے طور پر قائم ہوئی تھی اور انیس سو بانوے میں اس میں توسیع ہوئی
 

 

ٹیگس