Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • یورپ کا اقدام غیرقانونی، ایران کے خلاف قراردادوں کی بحالی امریکی پیروی ہے:  ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں بحال کرنے کے یورپ کے اقدام کو غیرقانونی قراردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اسماعیل بقائی نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 6 ارکان نے یورپ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے اور 2 مستقل ارکان نے اسے غیرقانونی قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایٹمی معاہدے میں درج شرطوں کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے لہذا اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے لیے ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں لہذا قرارداد 2231، قانونی طور پر 18 اکتوبر کو اختتام پزیر ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تاریخ کو ایران کے ایٹمی پروگرام پر عائد پابندیاں ختم ہوجائیں گی جس کے بارے میں سید عباس عراقچی نے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو مطلع کردیا ہے۔

ٹیگس