Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • صدرمملکت کا چینی ہم منصب کو پیغام: تہران-بیجنگ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

ایران کے صدر نے اپنے چینی ہم منصب کے نام ایک خصوصی پیغام میں موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر تہران بیجنگ تعلقات میں فروغ کو لازمی قرار دیاہے

 سحرنیوز/ایران:ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صدر ایران مسعود پزشکیان نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی چھیترویں سالگرہ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے نام مبارکباد کا خصوصی پیغام ارسال کیا۔
اس پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بدلتے ہوئے پیچیدہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات نے تہران اور بیجنگ کے درمیان جامع تعلقات کی مضبوطی اور ان کی توسیع کو پہلے سے کہیں زیادہ ضروری بنا دیا ہے۔
صدر ایران نے چین کے قومی دن کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن چینی قوم کے اتحاد، ترقی اور نمایاں کامیابیوں کی علامت قرار دیا کہ جس نے دنیا بھر کے ممالک کے لیے مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کی ہے۔

 

ڈاکٹر پزشکیان نے بیجنگ میں چینی صدر سے ہوئی اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک اہم ترجیح ہے اور بدلتے ہوئے پیچیدہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں باہمی جامع تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پہلے سے زیادہ ضروری ہو گئی ہے

ٹیگس