صہیونی جنگی مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: ایرانی وزارت خارجہ
Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے امدادی کشتیوں پر حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ امدادی کشتیوں پر حملوں اور نسل کشی کے مرتکب جنگی جرائم پیشہ صہیونیوں کو سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر تیونس کے ساحل کے قریب امدادی کشتیوں پر ڈرون سے آگ لگائی گئی، جس سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ تیونس کی خودمختاری کی پامالی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کی ایک اور مثال ہے۔ اب اس بربریت کے خاتمے اور جنگی جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے۔