Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • صہیونی جنگی مجرموں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی قومی خواتین والیبال ٹیم ازبکستان کو شکست دے کر وسطی ایشیائی چیمپئن بن گئی-

سحرنیوز/ایران:  وسطی ایشیائی خواتین والیبال چیمپیئن شپ جو کہ یکم اکتوبر سے ازبکستان کی میزبانی میں دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوئی تھی آج اتوار پانچ اکتوبر کو ایران کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
ایرانی ٹیم ابتدائی مرحلے میں مسلسل تین جیت اور نو پوائنٹس کے ساتھ ، فائنل میں صدر نشیں بن گئی۔ اور پھر فائنل میچ کے مقابلے میں بھی ایرانی ٹیم نے ازبکستان کو دوسری مرتبہ تین - صفر سے شکست دے کر، مسلسل اپنی چار فتوحات کے ساتھ وسطی ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایران کی قومی خواتین والیبال ٹیم نے ان مقابلوں میں پچیس - چودہ ، پچیس - چودہ - اور پچیس - انیس کے اسکور سے کامیابی حاصل کی، یہاں تک کہ ایرانی خواتین کی قومی والی بال ٹیم نے باسٹھ سال کی سرگرمی کے بعد اپنی تاریخ میں پہلی چیمپئن شپ اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

 

۔

ٹیگس