آئی اے ای اے اجلاس سے قبل ایران، روس، چین کے سفیروں کی گروسی سے سفارتی ملاقات
ویانا میں ایران، روس اور چین کے سفیروں نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات میں بورڈ آف گونرس کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں روس کے مستقل مندوب اور سفیر میخائیل اولیانوف نے منگل کی رات سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج چین، ایران اور روس کے مستقل مندوبین نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں بورڈ آف گورنرس کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈکوارٹر میں ایران، روس اور چین کے سفیروں نے اس ملاقات سے پہلے ایران کے ایٹمی مسئلے پر سہ جانبہ میٹنگ میں بورڈ آف گونرس کے اجلاس میں اس سلسلے میں اپنے موقف میں ہم آہنگی کا جائزہ لیا تھا۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس 19 سے 21 نومبر تک ویاںا میں ہوگا۔
آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اس اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے برخلاف، قرار داد 2231 کے تحت ایجنسی کی ذمہ داری ختم ہوجانے کی وجہ سے ایران کے ایٹمی مسئلے کا صرف سیف گارڈ معاہدے کے تناظر میں جائزہ لیا جائے گا۔