Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو/ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات نیز علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعرات کی شب ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے اس بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون  کو مضبوط بنانے   کا عزم ظاہر کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دونوں پڑوسی ملکوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لانے کو تیار ہے۔

عراقچی نے فوجی طیارے کے حادثے میں متعدد ترک شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت پیش کی اور مرنے والوں کے لواحقین  سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے  تحفظ کے لیے تمام ممالک کی کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

 

 

 

ٹیگس