امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور اقتصادی دہشت گردی: ترجمان وزارت خارجہ
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جب تک امریکہ پابندیاں ہٹانے کے لیے غیرمنطقی اور غیرمعقول شرطیں لگائے گا تب تک ایران بھی مذاکرات کو مسترد کرے گا۔
سحرنیوز/ایران: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کی پابندیاں غیرقانونی اور اقتصادی دہشت گردی ہیں اور ان غیرقانونی پابندیوں کے ہٹانے کے لیے واشنگٹن کے غیراصولی اور غیرمعقول موقف کو مسترد کیا جاتا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ وزارت خارجہ ان پابندیوں کے مقابلے میں متحرک ہوتے ہوئے اپنی تمام صلاحیت اور گنجائشوں کو بروئے کار لائے گی تا کہ اس کے اثرات کو کم سے کم کرسکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے مابین رابطے کا چینل ختم نہیں ہوا ہے لیکن حالات کے پیش نظر، پیغامات کا تبادلہ نہ معقول ہے نہ ہی ایران کے حق میں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت بہت سے بین الاقوامی اقتصادی معاملات اور تعلقات من جملہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ٹرانزٹ کا موضوع وزارت خارجہ کے ذریعے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔