Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک کا ایران میں انسانی حقوق کے لیے ہمدردی اور تشویش کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے: ترجمان وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں انسانی حقوق کے سلسلے میں یورپ کی تشویش اور اظہار ہمدردی کا دعوی کھلا جھوٹ ہے

سحرنیوز/ایران:   وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کا ایران میں انسانی حقوق کے لیے ہمدردی اور تشویش کا دعویٰ صریح جھوٹ ہے، اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہوتے تو وہ پابندیاں اٹھا لیتے جن کے بارے میں انھیں معلوم ہے کہ ایران کے ایک ایک فرد پر عائد کی جا رہی ہے اور ہمارے مریضوں کو دوا اور علاج سے محروم کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے دعوے کسی بھی باانصاف اور باخبر شخص کو سچے نظر نہيں آتے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپ ، بین الاقوامی امور میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی اندھی تقلید کرکے خود کو عالمی مسائل میں موثر کردار سے محروم کر رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے کہا کہ ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ یورپ، علاقائی مسائل میں امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کرکے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں موجود اختلاف کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر اس مقصد پر کاربند ہے تو بھی ہمیں یقین ہے کہ اس کا یہ مقصد پورا نہيں ہوگا اور اس کا قانون کی بالادستی کا دعوی جو یورپی فریق ہمیشہ کرتا رہتا ہے، پہلے سے زیادہ خطرے سے دوچار ہو جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے اور اسے کسی ملک کا مسلح گروپ قرار دینے کا اقدام بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور سیاسی طور پر یہ ایک نامناسب اور انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس طرح کے رویے کی کوئی قانونی یا بین الاقوامی بنیاد نہیں ہے۔ لیکن ہم نے پہلے بھی اس طرح کا رویہ دیکھا ہے اور بعض ممالک نے اس طرح کے اقدامات کئے ہيں اور یہ وہ موضوع ہے جس کا ایران کی طرف سے مناسب جواب دیا جائے گا ۔

 

ٹیگس