Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں/ سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے : ایرانی سفیر

سعودی عرب میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ تہران ٹھوس اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ہمیشہ تیار ہے۔

سحرنیوز/ایران: سعودی اخبار عکاظ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے خطے مسائل، داخلی احتجاج اور اجتماعی سلامتی جیسے معاملات پر ایران کے موقف کو دو ٹوک الفاظ میں بیان کیا۔

 انہوں نے ڈائیلاگ کی تقویت کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تہران خطے کے ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو علاقائی استحکام اور کشیدگي سے نمٹنے کا بہترین راستہ سمجھتا ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ تہران مشترکہ مسائل کے حوالے سے گفتگو، مشاورت اور ٹھوس تعاون کے تمام موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جھڑپیں ایک ملک تک محدود نہیں رہتیں بلکہ اس کے خطرنات نتائج پورے خطے میں اپنا اثر دکھاتے ہیں۔

عنایتی هشدار داد که شعله ور شدن هرگونه درگیری تنها یک کشور را هدف قرار نخواهد داد بلکه پیامدهای خطرناکی به همراه خواهد داشت که تمام منطقه را در بر خواهد گرفت.

ٹیگس