Feb ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران-امریکہ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کی تازہ  تفصیلات

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور جنیوا میں  مقامی وقت کے مطابق صبح 9:45 بجے دونوں ممالک کے مذاکراتی وفود کی موجودگی میں شروع ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  عباس عراقچی نے گزشتہ شام جنیوا میں اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات میں جوہری مسائل اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ایران کے نقطہ نظر کی وضاحت کی تھی ۔

آج کے ممذاکرات میں امریکی نمائندہ وٹکاف نے بھی عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔  کچھ دیر قبل آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر  گروسی بھی مذاکرات میں شامل ہو گئے ہیں اور اے بی سی نیوز  کے مطابق مذاکرات مثبت رہے ہیں۔

 

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہوا۔ یہ مذاکرات عمان کے سفارت خانے میں منعقد ہو رہے ہیں اور ان کا مقصد جوہری مسائل اور پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ شام جنیوا میں اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات میں جوہری معاملے اور پابندیوں کے خاتمے کے طریقہ کار سے متعلق اسلامی جمہوریہ کے موقف کی وضاحت کی۔ اس ملاقات سے آج کے باضابطہ اجلاس اور امریکی وفد کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی راہ ہموار  ہوئی۔

 

جمعرات کی صبح مذاکرات میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکاف نے بھی عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تاکہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے ایک بنیاد فراہم کی جا سکے۔

بعض اطلاعات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے جوہری مذاکرات کے تیسرے دور میں امریکی فریق کو ایسی تجاویز پیش کی ہیں جو ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق امریکہ کے تمام بہانوں کو ختم کر دیتی ہیں اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے انہیں قبول نہ کرنا اس ابتدائی بدگمانی کی تصدیق ہو گا کہ امریکہ سفارت کاری میں سنجیدہ نہیں ہے اور سفارت کاری کا حامی ہونے  کا اس کا دعوی محض ایک "کھیل" ہے۔

 

گزشتہ شام سید عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں جوہری مسائل اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی اور  کے  تحفظات سے انہيں آگاہ کیا گيا۔

 

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں معاونت کے لیے عمان کے وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی اور رواں  مذاکرات کی کامیابی کو فریق مقابل کی سنجیدگی اور متضاد رویوں اور موقف سے گریز سے مشروط قرار دیا۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے آج صبح جنیوا شہر میں ایران اور امریکہ کے جاری مذاکرات کے ایک  فریق کے طور پر امریکی صدر کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں، ایرانی فریق کے نقطہ نظر اور تجاویز کے ساتھ ساتھ امریکی مذاکراتی ٹیم کے جوابات اور سوالات کا جائزہ لیا گیا ۔

عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے  اسی طرح آج صبح بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی، جو ایران کے جوہری معاملے سے متعلق تکنیکی مسائل اور ایرانی اور امریکی فریقوں کے درمیان مذاکرات میں شامل ہيں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

در ایں اثنا وزارت خارجہ کے ترجمان  اسماعیل بقائی نے جنیوا میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے موقع پر ایک گفتگو میں کہا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں  ایران کے موقف اور خیالات  سے  عمانی فریق کو مکمل طور پر آگاہ کیا گيا۔

بقائی نے کہا: مسٹر گروسی مذاکرات کے دوسرے دور کی طرح تیسرے دور میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے  نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا وفد مکمل تیاری اور سنجیدگی کے ساتھ ان مذاکرات میں شریک ہوا ہے۔

ٹیگس