امریکہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے: اسپیکر قاليباف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453075-امریکہ_ایران_کا_اعتماد_حاصل_کرنے_میں_ناکام_رہا_ہے_اسپیکر_قاليباف
اسپیکر قاليباف نے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات کے مقابلے میں امریکہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے
(last modified 2026-04-12T08:00:26+00:00 )
Apr ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے: اسپیکر قاليباف

اسپیکر قاليباف نے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات کے مقابلے میں امریکہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے

سحرنیوز/ایران:  سحر نیوز کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے قاليباف نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ہی یہ بات واضح کر دی گئی تھی کہ ایران کے پاس نیک نیتی اور ضروری ارادہ موجود ہے، لیکن گزشتہ دو جنگوں کے تجربات کی وجہ سے وہ فریق مقابل پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ انہوں  نے کہا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات میں عملی اور آگے بڑھنے والی تجاویز پیش کیں، مگر امریکہ اس دور کے مذاکرات میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل نہیں کر سکا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اور اب یہ فیصلہ اسی کو کرنا ہے کہ آیا وہ ایران کا اعتماد جیت سکتا ہے یا نہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قاليباف نے کہا کہ ایران سفارت کاریِ اور اقتدار اعلیٰ کو، ملکی حقوق کے حصول کے لیے، فوجی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ایک مؤثر راستہ سمجھتا ہے اور چالیس دن کی قومی دفاعی کاوشوں کے نتائج کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے برادر ہمسایہ ملک پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے عمل کو آسان بنانے کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔

ڈاکٹر قاليباف نے کہا کہ ایران ایک ایسے پیکر کی ہے جس میں نوّے ملین جانیں ہیں۔ انہوں نے تمام ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے رہبر انقلاب کی ہدایت پر اپنے بچوں کا ساتھ دیتے ہوئے سڑکوں پر موجودگی دکھائی اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ آخر میں انہوں نے 21 گھنٹے کے ان مذاکرات میں شریک اپنے ساتھیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا زندہ باد اور پایندہ باد میرا عزیز ایران۔