ایران کی قوم دشمنوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453500-ایران_کی_قوم_دشمنوں_کے_سامنے_سر_نہیں_جھکائے_گی
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل "امیر حاتمی" نے ایک پیغام میں عوام کو "ایران کے شہید آقا"  کو الوداع کہنے اور ان کی  تشییع جنازہ میں تاریخی اور یادگار شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کی قوم، دشمنوں کے سامنے جھکے گی نہيں اوروہ آخری دم تک ڈٹی رہے گی۔
(last modified 2026-07-02T16:45:45+00:00 )
Jul ۰۲, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی قوم دشمنوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل "امیر حاتمی" نے ایک پیغام میں عوام کو "ایران کے شہید آقا"  کو الوداع کہنے اور ان کی  تشییع جنازہ میں تاریخی اور یادگار شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کی قوم، دشمنوں کے سامنے جھکے گی نہيں اوروہ آخری دم تک ڈٹی رہے گی۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے  سربراہ کے  پیغام میں کہا گیا ہے: ایران کی شرافت مند، باوقار اور داغدار قوم! قوم کے رہبر، امت کے امام اور اسلامی انقلاب کے مجاہد اور معظم فرمانڈر، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ)، وہ عظیم مرد صبر و استقامت کی،   حقیر دشمنوں، مجرم امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں شہادت سے ایرانی  قوم، دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسند  لوگوں کے دل غم سے بھر گئے۔

پیغام میں کہا گیا ہے : ایرانی  قوم کے  جانی دشمنوں نے انتہائی خباثت کے ساتھ   میں یہ گمان کیا کہ وہ اس جرم کے ذریعے ایران کی عظیم قوم کے عزم کو توڑ سکتے ہیں اور اس سرزمین سے مزاحمت  کو ختم کر سکتے ہیں لیکن وہ نہ صرف  یہ کہ اپنے کسی بھی شرپسندانہ مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ ان کی اس حرکت سے ایرانی قوم ماضی سے زيادہ طاقت اور استحکام کے ساتھ ان کے سامنے ڈٹ گئی۔

فوج کے سربراہ نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا: میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرافراز اور با اقتدار  فوج میں اپنے تمام ساتھیوں کی طرف سے، عوام، معزز شہداء کے گھرانوں، مجاہدین اور مزاحمت کے مکتب فکر سے محبت کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایک  غیر معمولی اور تاریخ ساز شرکت کے ساتھ قوم کے شہید رہبر اور ان کے شہید ساتھیوں کو الوداع  کریں اور ایک بار پھر دنیا کو  یہ دکھائیں کہ ایران کی قوم، دشمنوں کے سامنے  گھٹنے نہيں ٹیکے گی اور آخری دم تک ڈٹی رہے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel