ایرانی وزیر داخلہ اسلام آباد میں، پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454138-ایرانی_وزیر_داخلہ_اسلام_آباد_میں_پاکستان_کے_شہدا_کو_خراج_عقیدت
ایران کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں پاکستان مونومینٹ کا دورہ کیا اور ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
(last modified 2026-07-21T14:24:52+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر داخلہ اسلام آباد میں، پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت

ایران کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں پاکستان مونومینٹ کا دورہ کیا اور ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے آج صبح پاکستان کے سرکاری دورے کا آغاز کرتے ہوئے، اسلام آباد میں پاکستان مونومینٹ پرحاضری دی اور پاکستان کے شہدا اور بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکندر مومنی کے ساتھ پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔ پاکستانی نیشنل گارڈز کا ایک گروپ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کے استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کرنے کے لیے وہاں موجود تھا۔

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

اس دوران ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومینٹ کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے یادگارِ شہدا اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی و قومی اہمیت کو سراہا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel