اسلام آباد میں ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں اپنی دوسری ورکنگ میٹنگ میں ملاقات کی۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ اپنی پہلی ورکنگ میٹنگ میں اسکندر مومنی نے پاکستان کی آرمی کے کمانڈر اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔
ارنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے آج صبح اسلام آباد میں پاکستان مونومینٹ پرحاضری دی اور پاکستان کے شہدا اور بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسکندر مومنی کے ساتھ پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور سینیٹر طلال چوہدری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی نیشنل گارڈز نے ایک دستے نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel