بریگیڈیئر جنرل مجتبی  جعفری : ہم دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454448-بریگیڈیئر_جنرل_مجتبی_جعفری_ہم_دشمن_کے_مقابلے_میں_سیسہ_پلائی_دیوار_ہیں
ایران کی مسلح افواج دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
(last modified 2026-07-28T11:49:14+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • بریگیڈیئر جنرل مجتبی  جعفری : ہم دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ہیں

ایران کی مسلح افواج دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی فوج کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل مجتبی  جعفری نے یہ بات منگل کو آمل شہر  میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

فوج کے سپہ سالار کے مشیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسلح افواج دشمن کے مقابلے میں مضبوط کھڑی ہیں اور کہا: ایرانی قوم ہر طرح کی سازش کے مقابلے میں متحد رہے گی۔

بریگیڈیئر جنرل مجتبیٰ جعفری نے کہا کہ دشمن نے حالیہ برسوں کے دوران مختلف حربوں سے کام لیتے ہوئے قوم کے عزم و ارادے کو کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار اسے منہ کی کھانا پڑی ہے۔

 انہوں نے خطے کی صورتحال اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے مخاصمانہ رویئے اور اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ایک طاقتور ایران کا سامنا ہے جو اپنے دفاع کی بھرپور توانائی رکھتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بریگیڈیئر جنرل مجتبی جعفری نے کہا کہ ایرانی فوج کے مختلف دستے مسلح افواج کی دیگر شاخوں کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کرتے رہیں گے اور ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔