ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ؛ ہمسایہ ممالک کو بھی خبردار کر دیا
ایران کی وزارت خارجہ: اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں، تہران کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
سحرنیو/ایران: ایران کی وزارت خارجہ نے ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں پر امریکی فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کی سرزمین اور فوجی تنصیبات کو ایران کے خلاف استعمال کرنا جارحیت کے مترادف ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ نے بتایا کہ مسلح افواج نے اپنے دفاع کے حق کے تحت خطے میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچنگ مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں علاقائی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایران کو اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے اور کسی بھی نئی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel