ایران عالمی مصنوعی ذہانت تعاون نتظیم میں شامل
Jul ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران، مصنوعی ذہانت میں تعاون کی عالمی تنظیم کا رکن بن گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کی عالمی تنظیم کی رکینت کی دستاویز پر دستخط کردیئے جس کے بعد تنظیم کے اراکین میں ایران کا نام بھی شامل ہوگیا۔
بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تنظیم کے بانی ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔
ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ ایران، نئی ٹیکنالوجیوں کے میدان میں تعمیری تعاون اور مشارکت کرے گا اور مصنوعی ذہانت کی توانائیوں سے، انسانی معاشروں کی پائیدار ترقی اور پیش رفت کی راہ میں استفادہ کرے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس