غیر ملکی افواج علاقے سے نکل جائیں: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454924-غیر_ملکی_افواج_علاقے_سے_نکل_جائیں_ڈاکٹر_علی_اکبر_ولایتی
بین الاقوامی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کو علاقے سے نکل جانا چاہئے۔
(last modified 2026-08-08T14:03:52+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • غیر ملکی افواج علاقے سے نکل جائیں: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

بین الاقوامی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کو علاقے سے نکل جانا چاہئے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی، ایرانی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کی جرأت کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست نے اس یقین کو مزید تقویت دی ہے کہ خطے میں عدم تحفظ کے باعث موجود غیر ملکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے۔

بین الاقوامی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک باہمی تعاون میں اضافہ کر کے خطے کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel