ملک کے جنوب مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے گروہ کی تباہی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455142-ملک_کے_جنوب_مشرق_میں_تکفیری_دہشت_گردوں_کے_گروہ_کی_تباہی
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلی جنس کی وزارت نے  بتایا ہے کہ  دہشت گرد-تکفیری گروہوں کے 2 سیلز کو ملک میں داخل ہوتے ہی شناخت کر لیا گیا اور صوبے کی انٹیلیجنس فورسز کی کارروائیوں کے  نتیجے میں خاش شہر میں 4 دہشت گرد گرفتار اور 2 دیگر امن و امان کے محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2026-08-13T18:10:24+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ملک کے جنوب مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے گروہ کی تباہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلی جنس کی وزارت نے  بتایا ہے کہ  دہشت گرد-تکفیری گروہوں کے 2 سیلز کو ملک میں داخل ہوتے ہی شناخت کر لیا گیا اور صوبے کی انٹیلیجنس فورسز کی کارروائیوں کے  نتیجے میں خاش شہر میں 4 دہشت گرد گرفتار اور 2 دیگر امن و امان کے محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/ایران: وزارت  انٹلی جنس نے ایک  بیان  جاری کرکے ملک کے جنوب مشرق میں 4 دہشت گردوں کی گرفتاری اور 2 کے ہلاک ہونے   تکفیری دہشت گردوں کے دو گروہوں کی تباہی کی اطلاع دی ہے۔

اس  بیان میں کہا گیا ہے: " ہم وطنوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خدا کے فضل و کرم  سے صوبہ سیستان و بلوچستان کے انٹیلیجنس  ادارے  کے  اہل کاروں ، بری فوج کی قدس یونٹ  کے بہادر  سپاہیوں اور بہادر فوجیوں  کے مشترکہ آپریشن میں دشمن امریکی-صہیونی جاسوسی ایجنسیوں سے وابستہ دہشت گرد-تکفیری گروہوں کے 2  سیلز کی ملک میں داخل ہوتے ہی شناخت کر لی گئی اور کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل، خاش شہر میں 4 دہشت گرد گرفتار اور 2 دیگر جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔"

اس  بیان میں واضح کیا گیا ہے: "یہ دونوں تربیت یافتہ دہشت گرد امریکی-صہیونی دشمن کے کرائے کے  ایجنٹ تھے جن کا مقصد صوبے میں  بد امنی پھیلانے اور جنوبی صوبے کے معاشی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا تھا  تاہم کسی بھی کارروائی سے قبل ان کی  شناخت کر کے  انہيں تباہ کر دیا گیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel