پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455610-پاکستانی_فوج_کے_سربراہ_فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر_تہران_پہنچ_گئے
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر آج دوپہر تہران پہنچے ہیں۔ 
(last modified 2026-08-24T10:14:55+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر آج دوپہر تہران پہنچے ہیں۔ 

سحرنیوز/ایران: تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔ عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران آئے ہیں۔

ان کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون کے فروغ، سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام سے صلاح و مشورہ کرنا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سینئر حکام کا دورۂ ایران ایسے حالات میں انجام پا رہا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بھی ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے منگل کو تہران آئیں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel