تہران میں "جاں فدائے ایران" عظیم مشقوں کا شاندار آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456624-تہران_میں_جاں_فدائے_ایران_عظیم_مشقوں_کا_شاندار_آغاز
"جاں فدائے ایران" کے نام سے 3 لاکھ 13 ہزار رضاکاروں پر مشتمل عوامی مشقوں کا آج سے تہران میں آغاز ہوگیا ہے جن میں مختلف عوامی گروپ حصہ لے رہے ہیں۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • تہران میں

"جاں فدائے ایران" کے نام سے 3 لاکھ 13 ہزار رضاکاروں پر مشتمل عوامی مشقوں کا آج سے تہران میں آغاز ہوگیا ہے جن میں مختلف عوامی گروپ حصہ لے رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح آٹھ بجے لبیک یا خامنہ ای کے نعرے سے شروع  ہونے والی جاں فدائے ایران مشقوں کی کمان سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگيڈیئر جنرل حسن زادہ کر رہے ہیں۔

مشقوں کے دوران عوامی رضاکاروں کو تہران کے انقلاب چوک سے امام حسین چوک تک تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ضروی معلومات اور تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

جنرل حسن زادے کے مطابق جاں فدائے ایران مہم کے دوران رجسٹریشن کرانے والوں کو 7 مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں جنگی تعاون، امداد، سول ڈفینس اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel