پاکستان کے وزیرداخلہ : ورلڈ کپ میں آپ کا پرستار تھا
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے ارکان اور پاکستان کے وزیر داخلہ اتفاق سے ایک ساتھ مہرباد ایئرپورٹ پہنچے جس کی وجہ سے وہاں ان کی ملاقات ہو گئی ۔
سحرنیوز/ایران:ایران کے دورے پر آئے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، منگل کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی طرف سے الوداعی تقریب کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے داخلہ جب مہرآباد ایئرپورٹ گئے تھے تو اسی وقت وہاں ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کا کارواں بھی موجود تھا جس سے اس دلچسپ ملاقات کا موقع ملا اور پاکستان کے وزیر داخلہ نے ایران کی فٹبال ٹیم سے گفتگو کی۔
اس غیر متوقع ملاقات میں ایران کے وزير داخلہ اسکندر مومنی نے مہدی محمد نبی، امیر قلعہ نویی اور کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور ٹیم کے لیے ایشیا کپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وزیر داخلہ نے بھی اس موقع پر ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: میں ورلڈ کپ میں آپ کا پرستار تھا اور آپ کے میچز دیکھتا رہا۔ میں آپ کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں اور امید ہے کہ آپ سے جلد پاکستان میں ملاقات ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel