ناگویا ایشین گیمز: الیکٹرانک فٹبال میں ایران کا تاریخی سونے کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456808-ناگویا_ایشین_گیمز_الیکٹرانک_فٹبال_میں_ایران_کا_تاریخی_سونے_کا_تمغہ
جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز2026 میں ایران نے الیکٹرانک فٹبال میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
(last modified 2026-09-23T14:22:24+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ناگویا ایشین گیمز: الیکٹرانک فٹبال میں ایران کا تاریخی سونے کا تمغہ

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز2026 میں ایران نے الیکٹرانک فٹبال میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ناگویا سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایشین گیمز2026 کی الیکٹرانک فٹبال چیپمئن شپ ایران نے جیت لی۔

بدھ 23 ستمبر کو ایشین گیمز 2026 کے الیکٹرانک فٹبال کے پہلے میچ میں، ایران کے ابوالفضل آقائی نسب، ملیشیا کے محمد فرید سلکومار سے دو ایک سے شکست کھا گئے لیکن دوسرے میچ میں، پاجانی نے محمد حارث حزمی حکیمین کو تین زیرو سے شکست دے دی۔ اس طرح ایرانی ٹیم سونے کا تمغہ جیت گئی۔

ایشین گیمز 2026 کی الیکٹرانک فٹبال میں ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر 6 مقابلوں میں حصہ لیا۔ گزشتہ روز گروپ مرحلے میں تین مقابلے ہوئے اور آج  آخری تین مقابلے میں ہوئے۔ ایرانی ٹیم نے یہ سبھی چھے مقابلے جیت لئے۔

جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز2026 میں ایران کا یہ تیسرا سونے کا تمغہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel