ایشین گیمز: ناگویا میں ایرانی ایتھلیٹ علی امیریان نے چاندی کا تمغہ جیتا
Sep ۲۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
ایرانی ایتھلیٹ علی امیریان نے ایشین گیمز میں 800 میٹر دوڑ کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے شہر ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلے آج (منگل کو) بھی جاری رہے جن میں ایرانی کھلاڑیوں نے بھی اپنی شرکت جاری رکھی۔
ایرانی ایتھلیٹ علی امیریان نے مَردوں کی 800 میٹر دوڑ کے فائنل میں حصہ لیا۔
انہوں نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 45 سیکنڈ اور 10 ملی سیکنڈ میں طے کیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔ انہیں چاندی کے تمغے سے نوازا گیا۔
ناگویا میں جاری ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایران نے اب تک سونے کا 1، چاندی کے 2 اور کانسی کا ایک تغمہ حاصل کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس