بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر بحریہ کے کمانڈروں کی حاضری
Nov ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
ایرانی بحریہ کے کمانڈروں نے حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ سے تجدید عہد کیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ایرانی بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقداس پر حاضری دی۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی اور بحریہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں اور سینیئر افسران نے اتوار کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، آپ کو خراج عقیدت پیش کیا اور آپ کے اہداف نیز آپ کے اصول و اقدار پر باقی رہنے کا عہد کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہجری شمسی کیلنڈر کے نویں مہینے، آذر، کی سات تاریخ مطابق 28 نومبر کو یوم بحریہ منایا جاتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس