دشمن کے جہازوں پر دوبارہ حملے کرنے کا ایران کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457528-دشمن_کے_جہازوں_پر_دوبارہ_حملے_کرنے_کا_ایران_کا_اعلان
ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمن کے جہازوں پر آئندہ بھی حملے کئے جائيں گے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • دشمن کے جہازوں پر دوبارہ حملے کرنے کا ایران کا اعلان

ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دشمن کے جہازوں پر آئندہ بھی حملے کئے جائيں گے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے بحری جہازوں پر حملے کئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پھر حملے کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ پیر بندھے نہیں ہیں اور ہماری توانائیاں آج دنیا میں زباں زد خاص و عام ہیں۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ ہم نے مستحکم اور ڈٹ کے دفاع کیا ہے اور کررہے ہیں اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی دشمن پر کاری ضرب لگائيں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمنوں پر ثابت کردیا ہے کہ یہ قوم ان کے مقابلے پر ڈٹی ہوئی ہے اور اپنی ارضی سالمیت، انقلاب نیز اپنے شرف اور ناموس کی حفاظت میں مشکلات برداشت کرنے والی قوم ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel