مخبر: امریکا کی بربریت نے دنیا کو جوہری دفاع کی طرف دھکیل دیا
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے لکھا: امریکا کی بربریت نے بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کو ختم کر کے دنیا کو جوہری دفاع کی طرف دھکیل دیا۔
سحرنیو/ایران: رہبر انقلاب کے مشیر محمد مخبر نے عصر حاضر میں ہتھیاروں کی دوڑ اور دنیا کے ممالک کے جوہری اور غیر جوہری ہتھیاروں کے ذخیروں کے بارے میں شائع شدہ اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے لکھا: امریکا کی بربریت نے بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کو ختم کر کے دنیا کو جوہری دفاع کی طرف دھکیل دیا۔
انہوں نے مزید کہا: حالیہ رپورٹس کے مطابق، مختلف ملکوں میں ایٹمی ہتھیار تقریبا 130وار ہیڈز سے زيادہ ہو گئے ہیں اور جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام 9 ممالک جدید کاری کر رہے ہیں۔ حتی کہ پولینڈ، فن لینڈ، سویڈن اور جرمنی جیسے ممالک بھی جوہری میزبانی یا شراکت داری کے خواہاں ہیں جن کے پاس ایٹم بم نہيں ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel