تہران بین الاقوامی کتب میلہ، غیر ملکی ناشرین کا رجسٹریشن شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459432-تہران_بین_الاقوامی_کتب_میلہ_غیر_ملکی_ناشرین_کا_رجسٹریشن_شروع
تہران کے بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کے لئے غیر ملکی ناشرین کا رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-11-28T13:03:18+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • تہران بین الاقوامی کتب میلہ، غیر ملکی ناشرین کا رجسٹریشن شروع

تہران کے بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کے لئے غیر ملکی ناشرین کا رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ارنا نے تہران کے سینتیسویں بین الاقوامی کتب میلے کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس کتب میلے میں شرکت کے لئے غیر ملکی ناشرین کا رجسٹریشن شروع ہوگیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ناشرین اور ان کے نمائندے، پیر30  نومبر تک بک فیئر کی سائٹ پر شرکت کے قواعد و ضوابط کا مطالعہ اور رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

تہران میں سینتیسواں بین الاقوامی کتب میلہ، بدھ 23 دسمبر سے شروع ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel