دفاعی بندوبست اور تیاری اعلیٰ ترین سطح پر: ایرانی بحریہ کے سربراہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459454-دفاعی_بندوبست_اور_تیاری_اعلیٰ_ترین_سطح_پر_ایرانی_بحریہ_کے_سربراہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں قومی خودمختاری کے تحفظ اور اہم آبناؤں کی حفاظت کے لیے دفاعی بندوبست اعلیٰ سطح ترین چوکسی اور تیاری کی حالت میں ہے۔
(last modified 2026-11-29T08:29:59+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • دفاعی بندوبست اور تیاری اعلیٰ ترین سطح پر: ایرانی بحریہ کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں قومی خودمختاری کے تحفظ اور اہم آبناؤں کی حفاظت کے لیے دفاعی بندوبست اعلیٰ سطح ترین چوکسی اور تیاری کی حالت میں ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے مشہد میں نوشہر یونیورسٹی آف میرین سائنسز کے طلبا کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کے جوان رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور قرآن اور عترت کی تعلیمات کی روشنی میں سمندر سمیت تمام محاذوں پر ملک کی خود مختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دشمن ہمیشہ علاقائی طاقتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا آيا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا طاقتور انداز اور آبناؤن کا اسمارٹ انتظام خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ بحری افواج کا راستہ حقوق کی بازیابی اور عزیز شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا راستہ ہے۔

انہوں نے مسلح افواج کی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجِ فارس کی حفاظت اور اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل آبناؤں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہماری ریڈ لائن اور ایک مقدس فریضہ ہے، جسے پختہ عزم، پوری قوت اور ثابت قدمی کے ساتھ انجام دیا جاتا رہے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel