Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب سے دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں

دنیا کے دیگر انقلابات کی بہ نسبت ایران کے اسلامی انقلاب کی ایک خصوصیت اس کا جیوپولیٹیکل ہونا ہے ۔

ایران، مشرق وسطی و مغربی ایشیا میں واقع ہے ۔ ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے اس علاقے میں کبھی کوئی انقلاب نہیں آیا ۔ اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب، مشرق وسطی کے علاقے کا پہلا انقلاب تھا۔ یہ ایسا علاقہ ہے جہاں پر غیر ملکیوں کا زیادہ اثر و رسوخ ہے ۔ جیوپولیٹیکل ہونے کا ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ مشرق وسطی میں اسلامی انقلاب ایک ایسے ملک میں آیا جو دنیا میں وسیع پیمانے پر تیل اور گیس برآمد کرنے والے ممالک میں تھا۔ گیس اور تیل کا عالمی سیاست پر اپنا الگ ہی اثر و رسوخ ہے ۔ ایران میں گیس اور تیل کی موجودگی کی ہی وجہ سے عالمی طاقتیں ایران پر نظر رکھے ہوئے تھیں ۔ 

یہ کہا جاسکتا ہے کہ 28 مرداد 1332 کی بغاوت، 1329 کو تیل کا نیشنلائزیشن نیز ایران میں تیل سے برطانیہ کے کردار کے ختم ہونے کا یہ ایک اہم عنصر رہا ہے۔  اس کے علاوہ 1970 کی دہائی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے موجودہ عالمی نظام کو بری طرح متاثر کر دیا تھا۔  ایران کا اسلامی انقلاب تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ کر سکتا تھا جس کا عالمی اقتصاد میں اہم کردار ہے۔ یہ موضوع جہاں ایک جانب ایران کی جیوپولیٹیکل حیثیت کو ظاہر کرتا ہے وہیں پر یہ بھی بیان کرتا ہے کہ صنعتی ممالک کو انرجی کی فراہمی اور سپلائی کرنے کی وجہ سے ایران کی موجودہ شاہی حکومت کو عالمی طاقتوں کی خصوصی حمایت حاصل تھیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ ان حالات میں ایران میں اسلامی انقلاب کا آنا، درحقیقت بہت ہی اہم ہے ۔  

دنیا کے دیگر انقلابات کی بہ نسبت ایران کے اسلامی انقلاب کو اس لئے بھی امتیاز حاصل ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مذہبی انقلاب تھا۔ اس انقلاب نے ایران میں مذہب کو زندہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے بھی دنیا کے متعدد علاقوں میں اسلامی تحریکیں شروع ہوئیں جنہوں نے آمریت اور تسلط سے نجات پانے کے لئے آواز بلند کیں ۔ ان تحریکوں کی یا تو سرکوبی کر دی گئي یا وہ خود ہی دم توڑ گئيں ۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہر وہ تحریک جو مضبوط عقیدے کی حامل ہو اور عوام کو اپنے ساتھ متحد کر سکے وہ کامیاب ہو سکتی ہے ۔   

ایران کے اسلامی انقلاب نے مذہبی اقتدار کے ساتھ اپنی اہمیت اور حیثیت کو ثابت کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایک حقیقی انقلاب کی حیثیت سے ایران میں ظاہر ہوا ۔ اسلامی انقلاب نے ایران کے اندر سیاسی، سماجی اور ثقافتی بنیادوں کو ہی تبدیل کر دیا ۔ ایران کے اسلامی انقلاب کے بارے میں استاد مرتضی مطہری کہتے ہیں کہ یہ پیغمبروں کی تحریکوں کی ہی ایک شاخ ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ صدر اسلام کی تحریک جیسا ہے۔

ٹیگس