Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • کرد پیشمرگہ فورس
    کرد پیشمرگہ فورس

کرد پیشمرگہ فورس نے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک سے داعش کو باہر نکالنے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں

شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرد پیشمرگہ فورس نے بدھ کو داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کی فضائیہ کی مدد سے کرکوک کے مقبوضہ قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے-


پیشمرگہ فورس، جنوبی کرکوک کے دیہاتوں اور کردستان کے قریب واقع علاقوں سے داعش دہشت گردوں کو باہر نکالنا چاہتی ہے-

تقریبا ایک برس سے عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے اور کرد پیشمرگہ فورس اور عراقی فوج ان علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے مشترکہ آپریشن کر رہی ہیں-

 دوسری جانب السلام بریگیڈ کے کمانڈر کرار الخفاجی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے عراقی فوج کے سامنے پے در پے شکست سے دوچار ہونے کے بعد رہائشی علاقوں میں بم دھماکے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا شروع کر دی ہیں اور وہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے-

کرار الخفاجی نے کہا کہ عراق کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا-

ٹیگس