بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
-
بحرینی مظاہرین
بحرینی عوام نے آل خلیفہ کی پالیسیوں پراحتجاج کرتے ہوئے ایک بار پھرمظاہرہ کیا ہے
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے جزیرہ سترہ کے عوام نے منگل کی رات جمعیت الوفاق کے رہنما شیخ حسن عیسی سمیت اس ملک کے انقلابی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کئے-مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ حسن عیسی کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ان کی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے-
مظاہرین نے بحرین کے انقلابی رہنماؤں کے خلاف افواہیں پھیلائے جانے کی مذمت کی اور اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید کی-
آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی ظالمانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے جمعیت الوفاق کے سینیئر رہنما شیخ حسن عیسی کو غیر ملکی دورے سے واپسی پر بحرین ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا تھا-
درایں اثنا بحرین کی فعال سیاسی شخصیت راشد الراشد نے امت مسلمہ کے خلاف استبدادی ممالک کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کرنے والے یہ ممالک علاقے کے ان ممالک کی ارضی سالمیت اورخود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں دنیا کے تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں-