Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی
    عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی

عراقی وزیراعظم نے صوبہ الانبار میں شہید ہونے والے دو عراقی کمانڈروں کی جگہ نئے کمانڈروں کا تقرر کر دیا ہے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے سنیچرکواسماعیل شہاب کامل کوالانبارکی آپریشنل کمانڈ کا ڈپٹی چیف جبکہ محمود الفلاحی کو صوبہ الانبارمیں عراقی فوج کے دسویں بریگیڈ کا کمانڈرمقررکیا ہے تاکہ تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھا جا سکے-

جمعرات کو الرمادی کے شمال میں ایک کار بم دھماکے میں صوبہ الانبار کے آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر عبدالرحمن ابو رغیف اور عراقی فوج کے دسویں ڈویژن کے کمانڈر سفین عبدالمجید شہید ہو گئے تھے -

عراقی وزیراعظم نے جمعے کو بغداد میں عبدالرحمان مہدی ابو رغیف اور سفین عبدالمجید کے جلوس جنازہ کے موقع پر کہا تھا کہ ملک میں دہشت گرد گروہوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور انھیں ہر حال میں ختم ہونا ہے-

مغربی ممالک اور امریکہ کے علاقائی اتحادی ممالک بالخصوص سعودی عرب اور ترکی کی حمایت سے وجود میں آنے والا دہشت گرد گروہ داعش، گذشتہ برس سے عراق میں داخل ہو کر اس ملک میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے-

ٹیگس