دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی جدوجہد پرلاوروف کی تاکید
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
-
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف
روس کے وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کی فوج، دہشت گردی سے مقابلے کے لئے کارآمد ترین بری فوج ہے
موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کو ماسکو کے بین الاقوامی تعلقات کے مرکزمیں کہا کہ اگر شام، تکفیری صیہونی گروہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ نہ بنایا گیا تو یہ اتحاد کارآمد نہیں ہوگا- انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پیشگی شرط کے طورپربشاراسد کی اقتدارسے علیحدگی کے مطالبات کومسترد کرتے ہوئے کہا اس طرح کے مطالبات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے-سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ بشاراسد کہ جنھیں عوام نے منتخب کیا ہے، مغرب کے دعووں کے برخلاف، بدستورایک قانونی صدرہیں-
روس کے وزیرخارجہ نے شام کے بارے میں مغرب کے دہرے رویے پرتنیقد کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے جب کیمیاوی ہتھیاروں کا مسئلہ سامنے آیا توایک قانونی حکومت کی حیثیت سے شام سے تعاون کیا گیا لیکن اب داعش کے خلاف جنگ کے لئے شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کرنے سے احتناب کیا جا رہا ہے -
سرگئی لاوروف نے شام کے شہرتدمرمیں تاریخی عبادت گاہوں کوڈھائے جانے کے داعش کے اقدام کی مذمت کی اورکہا کہ یہ اقدامات انسان کی عالمی ثقافت کی بنیادوں کوکمزورکردیں گے-