Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان علاقے کی چار اصل پارٹیوں کے درمیان اس علاقے کی مقامی پارلیمنٹ کی قانونی امور کی کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے-
    عراقی کردستان علاقے کی چار اصل پارٹیوں کے درمیان اس علاقے کی مقامی پارلیمنٹ کی قانونی امور کی کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے-

عراقی کردستان علاقے کی چار اصل پارٹیوں کے درمیان اس علاقے کی مقامی پارلیمنٹ کی قانونی امور کی کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے-

اطلاعات کے مطابق عراقی کردستان علاقے کی چار اصل پارٹیوں کردستان پیٹریاٹک یونین، تحریک تبدیلی، اتحاد اسلامی اور جماعت اسلامی نے عراقی کردستان علاقے کے حالات اور اس علاقے کی انتظامیہ کے سربراہ کی تقرری سے پیدا ہونے والے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا-

اس مشاورتی اجلاس کے بعد ان پارٹیوں نے کردستان علاقے کے آئین میں ترمیم اور اصلاح کے لئے کردستان کی مقامی پارلیمنٹ کی قانونی امور کی کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں اتفاق رائے پر تاکید کی- ان پارٹیوں نے اس اقدام کو کردستان علاقے کے اداروں کی تشکیل اور سیاسی خلا کو پر کرنے کی راہ میں اٹھایا گیا ایک قدم قرار دیا اور کہا کہ اس اتقاق رائے اور قانونی راہ حل کے حصول کے لئے اجلاسوں کے جاری رہنے پر ان کو اعتماد ہے-

ان پارٹیوں نے عراقی کردستان علاقے کے سیاسی فریقوں کے انتخابی منصوبوں میں اس علاقے کے کردوں پر اعتماد کرنے کے لئے علاقے کے کردوں کے مطالبات کی تکمیل پر تاکید کی ہے- عراقی کردستان علافے کی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کے عہدے کی مدت انیس اگست کو ختم ہو گئی تھی اور اس کے بعد یہ علاقہ انتظامیہ کے سربراہ کے انتخاب کے بارے میں بحران کا شکار ہو گیا ہے- کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کوشش کر رہی ہے کہ عراقی کردستان علاقے کے سربراہ کا عہدہ مسعود بارزانی کے پاس ہی رہے-

ٹیگس