Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں حکومت مخالف مظاہرہ
    بحرین میں حکومت مخالف مظاہرہ

بحرین کے عوام نے ایک بار پھر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ چودہ فروری تحریک کے انقلابیوں نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا ہے-
اس مظاہرے میں عوام نے اپنے جائز اور منصفانہ مطالبات پورے کئے جانے اور سیاسی رہنماؤں منجملہ جمعیت اسلامی الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا- بحرینی مظاہرین نے یہ نعرہ لگاتے ہوئے کہ "ہم ہرگز نہیں تھکیں گے" آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شیخ علی سلمان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا -
 مظاہرین نے کہا کہ چودہ فروری کی انقلابی تحریک، حتمی کامیابی کے حصول اور عوام کے برحق کے مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی-

ٹیگس