Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی مسجدوں کے مقام پر نماز ادا کی جارہی ہے
    آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی مسجدوں کے مقام پر نماز ادا کی جارہی ہے

بحرینی عوام نے آل خلیفہ ڈکٹیٹر شاہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی مسجدوں کے مقام پر نماز ادا کی ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے ہفتے کی رات کو اپنی نمازیں شہر حمد کی مسجد فدک الزہراء اور شہر الزنج کی العلویات مسجد کے مقام پر ادا کیں- 

نمازیوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کرنے کے بعد حکومت مخالف نعرے لگائے اور اس بات کا اعلان کیا کہ وہ مسجدوں اورمقدس مقامات کے دفاع کے لئے ہمیشہ میدان میں موجود میں رہیں گے-

مسجد فدک الزہرا اورمسجد العلویات ان اڑتیس مسجدوں میں سے ہیں کہ جنہیں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے کارندوں نے شہید کردیا ہے-  اسی سلسلے میں بحرین کے ہیومن رائٹس واچ مرکزکے مذہبی آزادی کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، شہید کی گئی مساجد کی تعمیرنو کے کام کو روک رہی ہے اورمسجدوں کو شہید کیا جانا بحرینی عوام کے عقائد کی توہین ہے-

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے اورعوام، آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو روکنے، عوامی حکومت کی تشکیل، سیاسی اصلاحات اورسیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں-

ٹیگس