Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • بحرین کے سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسی کی مدت حراست میں توسیع
    بحرین کے سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسی کی مدت حراست میں توسیع

بحرین میں جمعیت الوفاق اسلامی کے سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسی کی مدت حراست میں توسیع کر دی گئی ہے

اطلاعات کے مطابق بحرین میں شہری آزادی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے اٹارنی جنرل نے جمعیت الوفاق اسلامی کے سابق رکن پارلیمنٹ شیخ حسن عیسی کی مدت حراست میں توسیع کر دی ہے-

 بحرین کے اٹارنی جنرل نے پیرکے روزشیخ حسن عیسی کی مدت حراست مزید پندرہ دن بڑھا دی- ان کو گزشتہ اٹھارہ اگست کو غیر ملکی دورے سے واپسی پر دارالحکومت منامہ کے ہوائی اڈے پردہشت گردی کی مالی مدد کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا- 
شیخ حسن عیسی نے دہشت گردی کی مالی مدد کے بحرینی حکومت کے الزام کو مسترد کیا ہے-

ٹیگس