عراقی کردستان کی سیاسی جماعتوں کی اختلافات ختم کرنے کی درخواست
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
عراقی کردستان کی پانچ سیاسی جماعتوں نے علاقے کی دوسری سیاسی جماعتوں سے باہمی اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی ہے
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے صدر کے دفتر انچارج فواد حسین نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ان پانچوں سیاسی جماعتوں کا مشترکہ بیان پڑھ کر سناتے ہوئے عراقی کردستان کے علاقے کے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ اختلافات کو ہوا نہ دیں-فواد حسین نے قانون کے دائرے میں عراقی کردستان کے علاقے کی صدارت پر اتفاق رائے کا مطالبہ کیا- کرد پارٹیوں نے جمعرات کو عراقی کردستان علاقے کی صدارت کے بحران کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو اپنا آٹھواں اجلاس طلب کیا جو بغیر کسی اتفاق رائے کے ختم ہو گیا- اسی طرح عراقی کردستان کے شہر حلبچہ کے شہریوں نے جمعرات کو اس شہر کے کانفرنس ہال میں اکٹھا ہو کر کرد پارٹیوں سے کردستان کی صدارت پر اختلافات ختم کرنے اور شہریوں کے مسائل کے حل کی فکر کرنے کا مطالبہ کیا- عراقی کردستان پر مسعود بارزانی کی صدارت انیس اگست کو ختم ہو گئی ہے اور اس علاقے کے سیاسی گروہ ابھی اس علاقے کے نئے صدر کے بارے میں کسی اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے ہیں-