شام میں بیرونی مداخلت کی مذمت
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے خلاف بعض ممالک کی فوجی حکمت عملی کی مذمت کی ہے-
شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے خلاف برطانیہ ، آسٹریلیا اور فرانس کی فوجی حکمت عملی اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے-اس بیان میں آیا ہے کہ فرانس، برطانیہ، اور آسٹریلیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے ملت عراق کے مطالبات کا جواب دینے کے بہانے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر رہے ہیں لیکن شام میں بغیر کسی ہمآہنگی کے کچھ اقدامات کر رہے ہیں-
شام کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج، گذشتہ چار برسوں سے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور شام اپنی مرضی اور مکمل ہمآہنگی کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی بحری، فضائی اور زمینی حدود میں اغیار کی موجودگی قبول نہیں کرے گا- فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ابھی حال ہی میں دہشت گر دی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں فضائی حملوں پر عمل درآمد کو ضروری بتایا ہے-