Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • عراقی پارلیمینٹ میں دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی
    عراقی پارلیمینٹ میں دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی

عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ نے اس ملک میں بدامنی کے سلسلے کو عراق کے خفیہ اداروں کی کمزوری کا نتیجہ قرار دیا ہے

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمینٹ میں دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا کہ عراق کی خفیہ ایجنسیوں میں تجربہ کار اور ماہر افراد کی کمی ہے اور عراق میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ بھی انٹیلیجنس کمزوری ہے-

حاکم الزاملی نے دہشت گردوں اور مجرموں کی شناخت کے لئے سڑکوں پر کیمرے لگانے کی ضرورت پر تاکید کی- عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ ملک دس سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور اب سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں میں اصلاحات اور تبدیلیاں آنی چاہئیں-

عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعرات کو دو دہشت گردانہ دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چوبیس افراد جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے-

ٹیگس