Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • داعش نے دسیوں عراقیوں کو گرفتار کرلیا

دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے ایک سو ستّائیس شہریوں کو موبائل فون استعمال کرنے کے سبب گرفتار کرلیا-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی ڈموکریٹک پارٹی کے ترجمان "سعید مموزینی" نے، داعش مخالف تحریک کے وجود میں آنے سے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے موصل کے ایک سو ستّائیس شہریوں کو موبائل فون استعمال کرنے کے سبب گرفتار کرلیا- سعید مموزینی نے ہفتے کے روز کہا کہ داعش کے عناصر نے شمالی عراق کے دشت نینوا میں واقع قرقوش نامی علاقے میں شبک اور عیسائیوں کے اکّیس گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے-

کردستان کی ڈموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران دشت نینوا کے علاقے میں سیکڑوں رہائشی مکانات کو دھماکے سے تباہ کیا ہے، کہا کہ ان اقدامات سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گرد عناصر، اپنی کمزوری پر پردہ ڈالنے کے لئے علاقے کے باشندوں کے درمیان رعب و دہشت پھیلا رہے ہیں- واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ سال جون سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور یہ گروہ، عراق کے تمام مذہبی فرقوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائیاں انجام دے رہا ہے-

ٹیگس