حجاج کرام منی پہنچ گئے، قربانی اور تقصیر کا عمل جاری
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
حج کا رکن اعظم وقوف عرفات مکمل کرنے اور مزدلفہ میں قیام کے بعد حجاج کرام منی پہنچنا میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں گزاری اور خشوع و خضوع کے ساتھ بارگاہ الٰہی میں عبادات کیں۔حجاج کرام نے رمی جمعرات یا شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں بھی جمع کیں۔نماز فجرکی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کے قافلے واپس منی کی جانب روانہ ہوئے تاکہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے یا رمی کا عمل انجام دے سکیں۔
رمی کا عمل انجام دینے والے حجاج کرام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں اور سر منڈوا کر احرام سے آزاد ہو رہے ہیں۔
حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد قربانی اور تقصیر کے بعد مسجدالحرام میں طواف بجا لارہی ہے۔
حجاج کرام ایک بار پھر واپس منی پہنچیں اور بارہ ذی الحج تک قیام کریں گے اور تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے۔
تیرہ ذی الحج کی شام زوال کے بعد حجاج کے قافلے واپس مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔