سعودی عرب: فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد ہلاک
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
-
سعودی عرب: فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد ہلاک
سعودی عرب میں مسلح حملہ آوروں نے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی واس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن نقاب پہنے ہوئے مسلح افراد نے شمالی علاقے الشملی میں ایک پولیس چیک پوسٹ کی قریب فائرنگ کی جس میں دو عام شہری مارے گئے۔ دوسری جانب ایک نامعلوم مسلح حملہ آور نے الشملی میں واقع ٹریفک پولیس کے دفتر پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
حال ہی میں سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش نے ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔